ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / تین بار کے گرینڈسلیم چمپئن اسٹین واورنکا ومبلڈن سے ہوئے باہر

تین بار کے گرینڈسلیم چمپئن اسٹین واورنکا ومبلڈن سے ہوئے باہر

Tue, 04 Jul 2017 18:48:04  SO Admin   S.O. News Service

لندن،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کیریئر گرینڈسلیم پورا کرنے کی امید لگائے بیٹھے اسٹین واورنکا ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مرد سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے۔بائیں گھٹنے میں چوٹ سے پریشان واورنکا کو کل رات آل انگلینڈ کلب کے سینٹر کورٹ پر ڈینل مدویدیف نے چار سیٹ میں 6-4، 3-6، 6-4، 6-1سے شکست دی۔صرف تین ہفتے پہلے فرانسیسی اوپن میں رنراپ رہے واورنکا دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی ہیں جبکہ یہاں انہیں پانچویں ترجیح ملی تھی۔اسسے پہلے دنیا کی نمبر ایک سیڈ ٹینس کھلاڑی اور موجودہ فاتح برطانیہ کے اینڈی مرے نے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن کا آغاز فتح کے ساتھ کیا ہے،چوٹ سے واپسی کرتے ہوئے مرے نے پیر کو مرد سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں قزاقستان کے الیگزینڈر ببلک کو مات دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔وہیں امریکہ کی وینس ولیمز نے بھی جیت کے ساتھ شروعات کی ہے۔انہوں نے خواتین کے سنگلز زمرے کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں بیلجیم کی السے میرٹیس کو براہ راست سیٹوں میں( 7-6 9-7)، 6-4سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔


Share: